the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ تنوع سے بھرے ہمارے ملک میں سیاحت کے لیے بے پناہ امکانات ہیں اور ہمیں ثقافتی سیاحت کے ساتھ ساتھ خاص طور پر دفاعی سیاحت اور سرحدی علاقوں کے تنوع پر مبنی سیاحت کے امکانات کو بڑھانے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
جمعرات کو سرحدی سڑک آرگنائزیشن کے نئے پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان جیسے متنوع ملک میں سیاحت کے لیے بہت زیادہ امکانات ہیں، جس کا میرے خیال میں فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔ ہمارے ملک میں زیارت گاہوں، تاریخی مقامات، پہاڑوں، جنگلات، صحراؤں، برف اور سمندر کا ایک شاندار امتزاج ہے۔ میں نے اسے ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ہونے والی دفاعی



نمائش، ایرو انڈیا شو یا اس سے ملتی جلتی تقریبات میں بہت قریب سے دیکھا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم سوچیں، کیا ہم دفاعی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوئی منصوبہ بنا سکتے ہیں؟ وزیر دفاع نے کہا کہ ثقافتوں کا تحفظ ہماری اخلاقی اور آئینی ذمہ داری بھی ہے جسے ہم سیاحت کے ذریعے بخوبی پورا کر سکتے ہیں۔ سفر کے ذریعے ہندوستانیوں نے دور دراز کے ممالک میں اپنی ثقافت کا نشان چھوڑا۔ ہمیں اس روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ ماحولیاتی نقطہ نظر سے سیاحت کو فروغ دیا جائے، لیکن اس کے ساتھ ہمیں ثقافتی سیاحت کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سرحدی علاقوں میں اتنے ثقافتی تنوع کے باوجود ابھی تک اسے وہاں اتنی اہمیت حاصل نہیں ہوئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.