نئی دہلی/20جون(ایجنسی) اوڈیشا کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ ہاکی کو سرکاری طور پر ہندوستان کا قومی کھیل اعلان کیا جائے، وزیراعلی نے ایک ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کو پہلے سے ہی ہندوستان کے قومی کھیل کا درجہ حاصل ہے لیکن اب اسے قومی طور پر حیثیت دے دی جائے، بتادیں کہ اس سال نومبر میں اوڈیشا ہاکی ورلڈ کپ کی
میزبانی کررہا ہے.
وزیر اعلی نویر پٹنائک نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا. انہوں نے لکھا - جیسا کہ آپ جانتے ہیں اگلے ہاکی ورلڈ کپ نومبر میں اسی سال اوڈیشا میں ہونے جارہے ہیں، اس پروگرام کی تیاریاں کرتے ہوئے اس بات سے حیران ہوا کہ ہاکی کی حیثیت قومی کھیل کے طور پر ہے، جبکہ یہ سبھی جانتے ہیں کہ سرکاری طور پر ہاکی ہندوستان کا قومی کھیل نہیں ہے.