سڈنی، 07 جنوری (یو این آئی) تیزگیندباز نودیپ سینی نے آسٹریلیا کے خلاف جمعرات کو تیسرے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا اور وہ ٹیسٹ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے ہندوستان کے 299ویں کھلاڑی بن گئے۔
ہندوستانی تیز
گیندباز جسپریت بمراہ نے سینی کو ٹیسٹ کیپ دی۔
قبل ازیں میلبورن کے دوسرے ٹیسٹ میں سلامی بلے باز شبھمن گل اور تیزگیندباز محمد سراج نے ڈیبیو کیا تھا اور ہندوستان کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے علی الترتیب 297ویں اور 298 ویں کھلاڑی بن گئے تھے۔