چنئی 23 اپریل (یواین آئی) سن رائزرز حیدرآباد کے بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز ٹی نٹراجن کی گھٹنے کی چوٹ سنگین ہوگئی ہے اوراب ان کا آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کے بقیہ میچوں سے باہرہونا تقریباً طے ہے۔
میڈیکل ٹیم اور ڈاکٹرز انہین جلد
ہی بقیہ ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کی صلاح دے سکتے ہیں۔
نٹراجن نے ابھی اس سیزن میں صرف دومیچ کھیلے ہیں اور ان کی عدم دستیابی کے بعد حیدرآباد کو ان کی رپلیسمنٹ کے لئے مناسب متبادل کا انتخاب کرنے کے لئے کافی غورخوض کرنا پڑسکتا ہے۔