اورنگ آباد/22ڈسمبر(ایجنسی) مولانا آزاد کالج کی ہونہار طالبہ علیمہ صدیقی نے اپنی محنت اور لگن سے رائفل شوٹنگ کے قومی مقابلوں میں جگہ بنائی ہے ۔ یہ مقابلے جنوری میں کیرالہ میں ہوںگے ۔علیمہ صدیقی کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے ۔ متوسط طبقہ کے افراد بھی رائفل شوٹنگ میں اپنی کامیابی کے جوہردکھا سکتے ہیں، نیشنل مقابلوں میں جگہ بناکرعلیمہ نے یہ ثابت کردیا ہے ۔
خاندانی پس
منظر، گھریلو ماحول صالح اقدار اور کردار سازی میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ آزاد کالج کی ہونہار طالبہ علیمہ صدیقی کے ساتھ ہے ۔ بچپن میں دادا کے فوج میں بہادری کے قصےاور واقعات معصوم ذہن پر نقش ہوتے رہے۔
رائفل شوٹنگ ہی علیمہ صدیقی کا پیشن ہے۔ علیمہ نےاب تک پانچ مرتبہ اسٹیٹ لیول اورچارمرتبہ نیشنل لیول مقابلوں میں حصہ لیا ۔ اس مرتبہ پھرانہیں مہاراشٹر کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔