: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دہلی,4نومبر(یو این آئی) دہلی کے پرمود کمارنے دونوں پیروں سے معذور ہونے کے باوجود گوا کی راجدھانی پنجی میں گزشتہ دنوں منعقدہونے والے 24ویں قومی پیرا تیراکی مقابلہ میں اپنے بلند حوصلے سے متعدد تمغے حاصل کیے اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرمود کمار نے بتایا کہ پیروں سے معذوری کے
باوجود میں نے ہار نہیں مانی پرمود کمار نے اپنی ریاست دہلی کی نمائندگی کی تھی جس میں انھوں نے اپنے زمرے S4 میں 3 تمغے (100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں 1 گولڈ میڈل، 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں 1 گولڈ میڈل اور 50 میٹر فری اسٹائل میں چاندی کا تمغہ) حاصل کیے ، جس میں 2 گولڈ میڈل اور ایک چاندی کا تمغہ شامل ہے۔