نئی دہلی،10 اگست (یواین آئی) نیرج چوپڑا کے ذریعہ نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں گزشتہ سات اگست کو ٹوکیو اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے کے اعزاز میں اب سے ہر سال 07 اگست کو ہندوستانی ایتھلیٹ فیڈریشن (اے ایف آئی) اس دن کو نیشنل جیولن ڈے کے طور پر منائے گا۔
نیرج نے اس دن ٹوکیو میں 87.58 میٹر تک نیزہ
پھینکنے کے مقابلے میں کھیلوں کی تاریخ میں اولمپک میں ایتھلیٹ کا اپنا پہلا اور ٹوکیو میں اپنا پہلا طلائی تمغہ دلایا تھا۔
اے ایف آئی کی پلاننگ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر للت بھنوٹ نے منگل کے روز یہاں نیرج چوپڑا کے لئے منعقد ہ اعزازی تقریب میں کہا کہ ہم اب سے ہر سال سات اگست کو نیشنل جیولن ڈے کے طور پر منائیں گے۔