لندن ، 06 نومبر (یو این آئی)انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کیریر کے ابتدائی دور میں نسل پرستی کا شکار ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی پرورش ایک کثیر ثقافتی معاشرے میں ایک متوسط
طبقے کے گھرانے میں ہوئی اور ایسیکس جیسے ملٹی کلچر کلب میں اپنی کرکٹ کھیلی۔
حسین نے کہا کہ مجھے ایسیکس میں بہت کم نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا۔
میں ہندوستان میں پیدا ہوا تھا اور الفورڈ میں پلا بڑھا ہوں۔