: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی/17ڈسمبر(ایجنسی) معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی سخت تنقید کی ہے ۔ شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کوہلی کے رویہ کی تنقید کی ہے۔ انہوں نے فیس بک پر لکھا "وراٹ کوہلی نہ صرف دنیا کے سب سے بہترین بلے باز ہیں ،بلکہ سب سے بدتمیز کھلاڑی بھی ہیں ۔ کرکٹ کی ان کی قابلیت ان کے گھمنڈ اور برے رویہ کے سامنے پھیکی پڑجاتی ہے ۔ اور میرا ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے "۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے ذریعہ کوہلی کے اس بیان پر نشانہ سادھا ، جس میں انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پسند کرنے والے مداح کو ملک چھوڑ کر چلے جانے کیلئے کہا تھا ۔ کوہلی نے ایک پروموشنل پروگرام کے دوران ایک مداح کے تبصرے پر یہ بیان دیا تھا ۔
لوگوں نے اس پوسٹ
کی حمایت کی جب کہ کچھ نے اس پر اعتراض کیا ۔ کچھ یوزرس نے کوہلی کو بدتمیز کہنے پر شاہ کو گھیرنے کی کوشش کی جبکہ کچھ نے کوہلی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کو ہرانے کیلئے اس طرح کے جارحانہ رویہ کی ضرورت ہے ۔