نئی دہلی ، 31 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور کھیلوں کے وزیر کرن ریجیجو نے شطرنج کی ٹیم کو شطرنج اولمپیاڈ میں مشترکہ فاتح بننے پر مبارکباد دی
ہے۔
ہندوستانی شطرنج ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ فیڈے آن لائن شطرنج اولمپیاڈ جیتنے پر ہمارے شطرنج کے کھلاڑیوں کو مبارکباد۔
ان کی محنت اور لگن قابل ستائش ہے۔