ونڈہوک، 10 ستمبر (یو این آئی) نامیبیا نے جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات اور عمان میں اگلے ماہ کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
ٹیم میں جنوبی افریقہ
کے سابق آل راؤنڈر ڈیوڈ ویس کوبھی شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں نامیبیا ٹیم کے لیے کوالیفائی کیاتھا۔
پہلی بار ٹی-20 ورلڈ کپ میں شامل ہوئی نامیبیا کی ٹیم مسابقتی گروپ اے راونڈ ون کے لئے میچ کھیلے گی۔