نئی دہلی ، 30 جون (یو این آئی) بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے میتھالی راج اور روی چندر اشون کے ناموں کی سفارش کرنے کا فیصلہ ہندوستان کے اعلی ترین کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کے لئے کیا ہے۔
بورڈ نے
قومی کھیل میں نمایاں کامیابیوں کے لئے سرکاری اعزاز ارجن ایوارڈ کے لئے شیکھر دھون ، لوکیش راہل اور جسپریت بمراہ کے ناموں کی بھی سفارش کی ہے۔
واضح رہے کہ 38 سالہ میتھالی نے گذشتہ ہفتے انٹرنیشنل کرکٹ میں 22 سال مکمل کرلئے تھے۔