the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 26 نومبر ( یواین آئی ) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ارجنٹائنا کے لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
میراڈونا کا بدھ کے روز بیونس آئرس میں واقع اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا،وہ 60 سال کے تھے۔
مسٹر نائیڈو نے جمعرات کو ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کی موت سے فٹ بال کی دنیا کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میراڈونا ایک غیر معمولی کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اپنے کھیل سے



لاکھوں کے دل جیت لئے۔ ان کی اچانک موت فٹ بال کی دنیا کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
نائب صدر نے کہا ’’غم کی اس گھڑی میں میراڈونا کے اہل خانہ اور مداحوں کے ساتھ میری تعزیت ہے۔ ایشوران کی آتما کو شانتی دے۔
میراڈونا کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’ڈیاگو میراڈونا فٹ بال کے جادوگر تھے جنہوں نے اس کھیل کو دنیا میں مقبولیت کے عروج پر پہنچایا۔ میراڈونا نے اپنی زندگی میں فٹ بال کے میدانوں میں کھیل کے بہترین لمحات سے ہمیں لطف اندوز کرایا۔ ہم سب ان کی اس ناگہانی موت پر غمزدہ ہیں۔ایشوران کی ان کی آتما کو شانتی دے‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.