پیرس ، 06 نومبر (یو این آئی) عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے جارڈن تھامسن کو 6-1، 7-6 (3) سے شکست دے کر پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے وپن ایرا میں 1000 میچ جیتنے والے چوتھے کھلاڑی نڈال نے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا لیکن دوسرے سیٹ
میں 5-6 کی سروس میں نڈال نے 26 شاٹس کی ریلی جیت کر ایک سیٹ پوائنٹ بچایا۔
نڈال نے دوسرے سیٹ کا ٹائی بریک 7-3 سے جیتا اور آٹھویں بار اس انڈور ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
نڈال اس ٹورنامنٹ میں آٹھویں بار کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ہر بار آخری آٹھ میں جگہ بنائی ہے۔