میلبورن، 28 جنوری (یو این آئی) دنیا کے پانچویں نمبر کے ٹینس کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال جمعہ کو سیمی فائنل مقابلے میں شاندار جیت کے ساتھ چھٹی بار آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے اب وہ اپنے ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلیم خظاب سے محض ایک قدم دور ہیں 20 بار کے گرینڈ سلیم فاتح نڈال نے سیمی فائنل میں ساتویں سیڈ اٹلی کے ماٹیو بیریٹینی کو چار سیٹوں کی جد وجہد میں 6-3، 6-2، 3-6، 6-3 سے شکست دی، یہ ان کا تیسرا گرینڈ سلیم سیمی فائنل تھا نڈال اور بیریٹینی اس سے قبل 2019
میں یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوئے تھے اور اس وقت بھی نڈال فاتح رہے تھے واضح ر ہے کہ نڈال نے سوئٹزر لینڈ کے سرکردہ راجر فیڈرر اور دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کے ساتھ مردوں کے 20 گرینڈ سلیم خطاب کا ریکارڈ شیئر کیا ہے۔
اپنے ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلیم خطاب کی تلاش میں نڈال کا مقابلہ اتوار کو سیمی فائنل میں دوسری سیڈ روس کے ڈینیل میدویدیف اور چوتھی سیڈ یونان کے اسٹیفانوس سیٹسیپاس کے درمیان آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔