میلبورن، 15 فروری (یواین آئی) دنیا کے نمبر دو کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈا ل اور دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی اسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے پیر کے روز اپنے اپنے مقابلے جیت کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
نڈال اس
مرتبہ آسٹریلین اوپن میں بغیر پریکٹس اور بغیر فٹ نیس کے ساتھ اترے تھے لیکن ان کا سفر آخری آٹھ میں پہنچ چکا ہے۔
ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلیم خطاب کی تلاش میں دوسری سیڈ نڈال نے اٹلی کے فابیو فاگینی کو دو گھنٹے 16 منٹ میں 6-3، 6-4، 6-2 سے شکست دے کر میلبورن پارک میں کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔