سلہٹ، 14 فروری (یو این آئی) سینئر آل راؤنڈر محمد نبی کو بنگلہ دیش کے خلاف 23 فروری سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے افغانستان کی 16 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا
ہے۔
نبی مارچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
افغانستان کی ٹیم اپنے ہفتے بھر کی تیاری پیر سے سلہٹ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کرے گی۔