ہرارے، 24 جنوری (یو این آئی) زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی فکسنگ میں ملوث نہیں ہیں۔
ٹیلر نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ان کے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر پر 'ایک
ہندوستانی تاجر' کی طرف سے بدعنوانی کی تجویز کی اطلاع دینے میں مبینہ تاخیر کے بعد کئی سال کی پابندی عائد کرنے جارہی ہے۔
ٹیلر نے اس بزنس مین سے ملاقات کی تھی جب انہیں اسپانسرشپ اور زمبابوے میں ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ممکنہ آغاز پر بات کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔