نئی دہلی،26 نومبر( یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز سابق عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کھلاڑی ارجنٹائنا کے ڈیاگو میراڈونا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ان کی ناگہانی موت سے
ہم سب غمزدہ ہیں۔
شہرہ آفاق فٹ بال کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کا بدھ کے روز 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
کچھ دن پہلے ہی ان کے دماغ میں خون کے تھکے کی سرجری کرائی گئی تھی۔