ابوظبی ، 17 ستمبر (یو این آئی ) آئی پی ایل کے سابق چمپئن ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے جمعرات کے روز کہا کہ ٹیم سری لنکا کے لیجنڈ فاسٹ بالر لست ملنگا کو مس کرے گی۔
ملنگا نے ذاتی
وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے رواں سال آئی پی ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔
روہت نے آئی پی ایل سے قبل پہلی آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ملنگا کی تلافی آسان ہوگی۔