دبئی ، 09 نومبر (یو این آئی) آئی پی ایل 13 کے خطابی میچ میں منگل کو جیت کے گھوڑے پر سوار ممبئی انڈینز اور اپنا اعتماد بحال کرنے والی دہلی کیپٹلز کے درمیان زبردست مقابلے کی امید کی جارہی ہے ممبئی اور دہلی آئی پی ایل ٹیبل میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے تھے اور اب ان دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائٹل میچ ہونے جارہا ہے۔
روہت شرما کی قیادت
میں ممبئی کی ٹیم چھٹی بار فائنل کھیلنے جارہی ہے ان کی پانچویں بار اس ٹائٹل پر نگاہ ہوگی ، جبکہ پہلی بار فائنل میں پہنچنے والی دہلی اس ٹورنامنٹ میں نیا چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنا چاہے گی۔
یقینی طور پر فائنل میں مقابلہ نہیں مہا سنگرام ہوگا ، کیونکہ شریس ائیر کی زیر قیادت دہلی کی ٹیم پہلی بار ٹائٹل جیتنے کے لئے سب کچھ داؤ پر لگادے گی ۔