ممبئی/28اپریل(ایجنسی) آج ممبئی انڈینس اور چنئی سپر کنگس کے درمیان ٹورنامنٹ کا 27 واں مقابلہ کھیلا جا رہا ہے ہے۔ممبئی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
ممبئی کے کپتان روہت شرما نے ٹاس کے بعد کہا ،" پچ میں تبدیلی نہیں ہوگی۔اس لئے ہم ہدف کا پیچھا کرنا چاہیں گے۔کرون
پولارڈ کی جگہ جے پی ڈومینی کو موقع دیا گیا ہے جبکہ مستفیض الرحمٰن کی جگہ بین کٹنگ کو شامل کیا گیا ہے۔"وہیں چنئی نے پانے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
مشکل میں گھری ممبئی انڈینس آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگس کے خلاف جیت درج کرنے کی کوشش کرے گی۔حالانکہ اس کیلئے اسے رائول ٹیم کے لائن اپ اور کھلاڑیوں کے فارم کو چیلنج سے پار پانا ہوگا۔