دبئی ،11 نومبر (یو این آئی)ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گنگولی اور سکریٹری جئے شاہ نے ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کو 20 کروڑ کی انعامی رقم پیش کی جنہوں نے پانچویں بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا تھا ممبئی نے
فائنل میں دہلی کیپٹلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
گنگولی نے ممبئی کے کپتان روہت کو فاتح ٹرافی پیش کی۔
پہلی بار رنر اپ رہنے والی دہلی کی ٹیم کے کپتان شریس ایئر کو 12.50 کروڑ کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔