ابوظہبی، 25 جون (یو این آئی) صہیب مقصود (65) اور ریلے روسو (50) کی دھماکہ خیز نصف سنچری اور عمران طاہر(33/3) کی شاندار لیگ اسپن بولنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے یہاں جمعرات کو پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے فائنل میں پشاورزلمی
کو 47 رنز سے شکست دے کر اپنی پہلی پی ایس ایل ٹرافی جیتی۔
ملتان سلطانز نے فائنل میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 204 رنزکابڑااسکور کھڑاکیا۔