حیدرآباد، 18/ جنوری(یواین آئی) ہندوستان اور آسڑیلیا کے خلاف رواں ٹسٹ سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں حیدرآبادی تیزگیند باز محمد سراج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے آج پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ
انجام دیا ہے۔
یہ ان کے کرئیر کا تیسرا ہی ٹسٹ ہے جس میں انہوں نے پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔
اس سے پہلے گابا اسٹیڈیم پر ای اے ایس پرسنا،بشن سنگھ بیدی، مدن لال اور ظہیرخان نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔