کلکتہ30ستمبر (یواین آئی) کلکتہ ہائی کورٹ نے کلکتہ پولس کو ہدایت دی ہے کہ وہ کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں کو سیکیورٹی فراہم کرے۔
حسین جہاں اور محمد شامی کے درمیان تنازع چل رہا ہے اور جہاں نے الزام لگایا ہے
کہ سوشل میڈیا پر اس کے کچھ پوسٹوں کے سلسلے میں کچھ لوگ اسے دھمکیاں دے رہے ہیں۔
جہاں کے وکیل آشیش چکرورتی نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر اپنی کچھ پوسٹوں کے لئے دھمکیاں مل رہی ہیں اور اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔