نئی دہلی/1اکتوبر(ایجنسی) ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والے ٹیسٹ سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم میں سیلکٹ ہوئی تیز گیند باز محمد سراج نے بتایا ہے کہ انکے یہاں تک کے سفر میں ویراٹ کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی نے کس طرح مدد کی، سراج نے بتایا کہ پچھلے سال جب میں نیوز لینڈ کے خلاف ٹی-20 کے لیے سیلکٹ کیا گیا تھا، تب میری کوہلی سے بات ہوئی تھی، تب میں مایوس تھا اور انہوں نے کا کہ ٹینشن مت لے، گراؤنڈ پر بات کریں گے، بس تیار رہ کھیلنے کے لیے.
سراج نے بتایا کہ جب وہ میدان پر اترے تو، کوہلی نے ان سے کہا، 'میں نے آپ کا
کھیل دیکھا ہے، جاؤ اور گیندبازی کرو، جس طرح آپ کرتے ہو، استعمال مت کرنا، سراج کے مطابق اس سے ان پر دباؤ کم ہوا، انہوں نے بتایا اسکے بعد میں نیوز لینڈ کے کپتان
کین ویلیمس کے طور پر اپنا پہلا بین الاقوامی وکٹ لینے پر کافی خوش تھا.
سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اکثر میدان میں نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہیں. دھونی نے سراج کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا، وہ سراج کے پاس گئے اور انہوں نے کہا ، بلے باز کے فوٹ ورک کو دھیان سے دیکھ، پھرلائن اور لینتھ چینج کرنا ، سراج نے بتایا کہ دھونی کا یہ مشورہ انکے کافی کام آیا.