نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ معطلی واپس لینے پر ارکان پارلیمنٹ کو معافی مانگنی ہوگی انہوں نے کہا’’ ارکان پارلیمنٹ کی معطلی رد ہونے پر ارکان پارلیمنٹ کو معافی مانگنی ہوگی کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے کو یہ نہیں لگتا کہ ایوان میں جو کچھ ہوا اس پر کارروائی ہونی
چاہئے ملک کے عوام اب اس تکبر کو برداشت نہیں کریں گے کسانوں کی حالت خراب ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟ مدھیہ پردیش میں کانگریس نے اور نندی گرام میں سی پی ایم نے کسانوں پر گولی چلائی تھی۔
دریں اثنا، مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کسانوں کے لیے پرعزم ہے اور رہے گی، آج تک کسی نے کسانوں کے لیے اتنا کچھ نہیں کیا جتنا مودی حکومت نے کیا ہے۔