میلبورن، یکم جولائی (یو این آئی) آسٹریلیا کی سفید گیند کرکٹ ٹیم کے کپتان آرون فنچ کے ’آسٹریلیائی کھلاڑیوں کے لیے قومی ذمہ داری چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنا مشکل ہوگا‘ سخت تبصرے کے باوجود، زیادہ تر آسٹریلیائی کھلاڑی باقی آئی پی ایل
2021 سیشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کے بچے ہوئے میچ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 18-20 ستمبر سے 10-15 اکتوبر تک کھیلے جانے کا امکان ہے۔
آئی پی ایل ک باقی سیشن اور ٹی-20 عالمی کپ کا دوسرا اور آخری حصہ یو اے ای میں ہونے والے ہیں۔