مانچسٹر ،31 اگست (یو این آئی) انگلینڈ نے کپتان ایون مورگن (66) اور ڈیوڈ ملان (ناٹ آؤٹ 54) کی دھماکہ خیز نصف سنچری اور ان کے درمیان 112 رن کی عمدہ شراکت کی بدولت اتوار کے روز دوسرے ٹی 20 میچ میں
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔
پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا۔
انگلینڈ نے 196 رنز کا ہدف 19.1 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔