چٹاگانگ/31جنوری(ایجنسی) مومن الحق (ناٹ آوٹ 175) کی شاندار اننگز سے بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن بدھ کو پہلی اننگز میں چار وکٹ پر 374 رن بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔
بنگلہ دیش نے گھریلو میدان پرٹیسٹ
سیریز کے پہلے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور دن کا کھیل ختم ہونے تک مقرر 90 اوور میں چار وکٹ پر 374 رن بنا لئے، دن کا کھیل ختم ہونے تک حق 175 رنز اور کپتان محموداللہ نو رن بنا کر کریز پر ہیں۔
میزبان ٹیم نے اچھی شروعات کی اور تمیم اقبال اور امرالقیس نے پہلے وکٹ کے لئے 72 رن جوڑ ے۔