حیدرآباد 8 /جنوری: (پریس ریلز) ایم ایس کرییٹو اسکول کے طلباء کو عالمی کراٹے چمپین شپ میں سونے کا تمغہ حاصل ہوا۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سینر ڈائرکٹر معظم حسین نے آج پریس کو ایم ایس کرییٹو اسکول کے طلباء کی اس بڑی کامیابی کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ سفیان خان ولد محمد ندیم خان نے کراٹے کے اس عالمی مقابلہ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس مقابلے میں اس کا سامنا محمد سفیان خان سامنا آٹھ ممالک کے کھلاڑیوں سے تھا اوراس نے سری لنکا‘ بنگلہ دیش اور نیپال کے کھلاڑیوں کو شکست دیتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
text-align: start;">انہوں بتایا کہ یہ کراٹے چمپن شپ ریاست گجرات کی دارلحکومت احمدآباد میں 30 اور 31 دسمبر 2018 کو منعقد ہوا۔ جس میں نو ممالک (سری لنکا‘ بنگلہ دیش‘ نیپال‘ عراق‘ سعودی عربیہ‘ افغانستان‘ ایران‘ بھوٹان اور ہندوستان) کے کھلاڑیوں نے شرکت کیا۔ محمد سفیان خان ایم ایس کرییٹو اسکول (سیتاپھل منڈی) میں درجہ نہم کا طالب علم ہے۔ اس نے ڈسٹرکٹ اور ریاستی سطح پر میڈلس حاصل کیا۔ ایم اس مینجمنٹ نے محمد سفیان خان اور اسکے والدین کو اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ ایم ایس میں تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ اسپورٹس پر بھی توجہ دی جاتی ہے اور یہ اسکا ہی ثمر ہے کہ ایم ایس کے طلبا ریاستی قومی اور عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے اور چاندی کا تمغے حاصل کر رہے ہیں ۔