نئی دہلی/18فروری(ایجنسی) پلوامہ حملے کولیکر جس طرح سے ملک بھر میں لوگوں کا غصہ بڑھ رہا ہے، وہیں کرکٹ دنیا سے بھی غم و غصہ دیکھائی دیا، اس درمیان انڈین ٹیم کے کرکٹر محمد سمیع نے اس حملے کے متاثروں کی مدد کے لیے آگے آئے، ہفتہ کو ایرانی کپ چمپئین ودبھار نے بھی اعلان کیا کہ وہ پوری انعامی رقم شہیدوں کے خاندان والوں کو دیں گے، اب ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف کے جوانوں کے افراد خاندان کے لیے مدد کے لیے آگے آئے-
محمس سمیع نے سی آ رپی ایف کے شہید جوانوں کی بیواؤں کے لیے معاشی مدد دینے کا اعلان کیا ہے، سمیع نے کہا جب ہم اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تب
وہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے کے لیے کھڑے رہتے ہیں، ہم ہمارے جوانوں کے افراد خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ہی انکے ساتھ رہیں گے.