: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20 ڈسمبر (ذرائع) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد شامی کو ارجن ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہ اعزاز انہیں 9 جنوری 2024 کو صدر ہند کی طرف سے دیا جائے گا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے قومی کھیل ایوارڈز 2023 کا اعلان کیا ہے۔ اس بار 26 کھلاڑیوں کو مختلف
کھیلوں میں شاندار کارکردگی کے لیے ارجن ایوارڈ دیا جائے گا۔ محمد شامی نے حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ محمد شامی کو ورلڈ کپ کے پہلے چار میچوں میں جگہ نہیں ملی تھی لیکن اس کے بعد بھی وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔