نئی دہلی/11جون(ایجنسی) ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد سمیع اور انکی بیوی حسین جہا ں کے درمیان معاملہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے، کافی دنوں کے سکون کے بعد اب ایک بار پھر سے سمیع اور انکی بیوی کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہے، حسین جہاں نے
کچھ مہینوں پہلے محمد سمیع پر کئی سنگین الزام لگائے تھے-
حسین جہاں نے پھر بیان دیا ہے کہ محمد سمیع عید کے بعد کسی دوسری خاتون سے شادی کرنے کی تیاری کررہے ہیں، جہاں نے الزام لگایا کہ سمیع نے انہیں طلاق دینے کے لیے پیسے تک آفر کیے ہیں.