نئی دہلی، 02 دسمبر (یو این آئی ) ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع کو دارالحکومت کے مشہور اور قدیم روشن آرا کلب کی اعزازی رکنیت فراہم کی گئی ہے۔
روشن آرا کلب کے کرکٹ
سیکرٹری ارجن گپتا نے بتایا کہ سمیع کو پیر کو روشن آرا کلب میں نوازا گیا اور انہیں کلب کی اعزازی رکنیت فراہم کی گئی۔
ارجن نے کہا کہ یہ ان کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ سمیع کو کلب کی رکنیت دی گئی ہے۔