the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

محمد سراج نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی بولنگ سے سب کا دل جیت لیا۔ سراج نے اپنے آخری اوور میں 2 وکٹ لے کر میچ کو ہندوستان کے حق میں کر دیا جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔ حیدر آباد سراج کا ہوم گراؤنڈ ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے دیکھنے ان کی فیملی بھی سٹیڈیم پہنچی تھی۔ اب اس کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سراج کی والدہ نے اپنے بیٹے کے لیے بڑی بات کہہ دی ہے۔

محمد سراج کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا لیکن اس نے اپنی محنت کے بل



بوتے پر ملک کے لیے کھیلنے کا خواب پورا کیا۔ سراج کے والد ایک آٹو ڈرائیور تھے اور اس کے باوجود انہوں نے اپنی قابلیت پر پہلے آئی پی ایل کھیلا اور اب ٹیم انڈیا کے لیے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ان کا پورا خاندان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے دیکھنے پہنچ گیا تھا۔ سب بہت خوش نظر آ رہے تھے۔

پہلے ون ڈے کے دوران محمد سراج کی والدہ فاسٹ بولر کے لیے مسلسل دعائیں کرتی نظر آئیں۔ میچ کے بعد بی سی سی آئی نے محمد سراج کی والدہ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جس میں وہ کہہ رہی ہیں، 'میں چاہتی ہوں کہ میرا بیٹا ہندوستان کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہے اور ورلڈ کپ میں بھی کھیلے۔'

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.