حیدرآباد/24جنوری(ایجنسی) منگل کو ہندوستانی کرکٹر محمد سراج نے اپنے سوشیل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی شکایت تلنگانہ پولیس کی سائبر ٹیم کو درج کرائی- پیر کو سراج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے انکے دوستوں کو آئی لو یو میسج بھیجے گئے- جب لوگوں نے سراج سے فون کرکے اسکے بارے میں پوچھا تو انہیں احساس ہوا کہ شاید انکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے.
انہوں نے اس کے بعد تلنگانہ پولیس کو اس کی شکایت دراج کرائی-
ٹائمس ناؤ میں چھپی خبر کے مطابق تلنگانہ
پولیس نے کچھ دیر بعد ہی سراج کو بتایا کہ انکے سبھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرلیے گئے ہیں- نئے پاسورڈ کے طور ہیکر نے جس فون نمبر کا استعمال کیا اسی سے سائبر ٹیم نے ہیکر کا پتہ لگایا.
مزیدار بات یہ ہے کہ اکاؤنٹ ہیک کرنے والا صرف 14 سال کا بچہ ہے - پوچھ تاچھ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ بچے کا بڑا بھائی محمد سراج کا دوست ہے.
سراج نے منگل کی رات کو پوسٹ ڈال کر اپنے سبھی دوستوں اور فینس کو اس بارے میں بتایا ، ساتھ ہی انہوں نے مدد کے لیے تلنگانہ پولیس کو شکریہ ادا کیا-