نئی دہلی/18جولائی(ایجنسی) انگلینڈ کے خلاف پہلے تین ٹیسٹ کے لیے چہارشنبہ کو ٹیم انڈیا کی 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا، ٹیسٹ ٹیم میں تیز گیند باز محمد سمیع کو شامل کیا گیا ہے، حالانکہ ٹیم کے انتخاب کے اعلان کے ایک گھنٹے بعد ہی سمیع کے لیے بری خبر آگئی جس سے وہ پریشانی میں پڑ سکتے ہیں.
دراصل محمد سمیع کا اپنی بیوی حسین جہاں سے تنازعہ چل رہا ہے، یہ تنازعہ مارچ سے شروع ہوا تھا، لیکن یہ تنازعہ وقت گذرنے کے ساتھ ہی بڑھتا جارہا ہے، اسی تنازعہ کے سلسلہ میں کولکتہ کی علی پور کورٹ نے ایک سمن جاری کیا ہے، یہ سمن چیک باؤنس کے معاملے میں جاری کیا گیا ہے، جسکا مقدمہ انکی بیوی حسین جہاں نے دائر کیا تھا.