نئی دہلی، 28 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کے تیز گیند باز محمد شامی کورونا سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔
شامی نے بدھ کو انسٹاگرام پر اپنی کووڈ 19 رپورٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی صحتیابی کا
اعلان کیا۔
شامی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل کورونا کا شکار ہو گئے تھے اور بروقت وائرس سے صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہو گئے تھے۔