: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/10جولائی(ایجنسی) اتوار کو جہاں کرکٹ میں ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹی -20 سیریز میں جیت درج کی وہیں پاکستان نے بھی زمبابوے میں کھیلی گئی ٹی -20 ٹرائی سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا. دونوں ہی ٹیموں کے دنیا بھر میں کرکٹرز نے مبارکباد پیغام بھیجے لیکن ٹیم انڈیا کو شاندار فتح دلانے والے سابق کرکٹر محمد کیف اس دوران ٹرولنگ کا شکار ہو گئے. محمد کیف نے پاکستان کی جیت پر دیے اپنی مبارک باد کے پیغام میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑی کی تعریف کی اور
انہیں بڑے میچ کا کھلاڑی بتایا.
کیف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، 'ٹی -20 سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ملی جیت پر پاکستان کو مبارکباد، فخر زمان نے شاندار اننگز کھیلی، وہ بڑے میچ کے پلیئر لگتے ہیں. نیک تمنائیں '
لیکن ٹرولرس کو کیف کاپاکستانی ٹیم اور اسکے کھلاڑیوں کی تعریف کرنا پسند نہیں آیا.
کسی نے لکھا آپ سے امید نہیں تھی، تو وہیں کسی نے غدار کہہ ڈالا، لیکن ایسے بھی لوگ سامنے آئے جنہیں اس ٹیم میں کچھ غلط نہیں لگا اور انہوں نے اسے ایک کرکٹر کی