نئی دہلی/26ڈسمبر(ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد کیف کرسمس پر مبارکباد دے کر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرول ہو گئے۔ کیف نے اپنے رسمی فیس بک کے اکاؤنٹ پر اپنے کنبہ کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی تھی، لیکن ٹرولرز کو ان کا کرسمس منانا پسند نہیں آیا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ٹرولرز نے کرسمس منانے کو اسلام کے خلاف بتایا اور کہا کہ مسلمان کا ایسا کرنا اس کے دین کے خلاف ہے۔ تاہم، یہ پہلی بار نہیں ہے جب محمد کیف ٹرول کا شکار ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ جنوری میں سوریہ نمسکار کی تصویر شئیر کرنے پر کافی ٹرول ہوئے تھے۔