نئی دہلی/8جنوری(ایجنسی) سابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہر الدین اب کرکٹ کی سیاست میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں لیکن انکی یہ راہ بھی کافی مشکل ثابت ہو رہی ہے. اتوار کو اپل میں حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی میٹنگ اظپر الدین شامل ہنہیں ہونے دیا- جسکے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا- محد اظہرالدین نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی خصوصی بورڈ کی میٹنگ میں انہیں شامل نہ ہونے دینے کے لیے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کی سخت تنقید کی- حیدرآباد کرکٹ
ایسوسی ایشن کے چیئرمین، جی. وویک کی طرف سے لودھا کمیٹی کی سفارشوں کو لاگو کرنے کے لیے میٹنگ بولائی گئی تھی-
اس میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے جب اظہرالدین وہاں پہنچے تو انہیں میٹنگ میں شامل نہیں ہونے دیا.
بتادیں کہ بورڈ میٹنگ صبح شروع ہوئی لیکن اظہر کو ایک گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک باہر ہی کھڑا رکھا گیا- حالانکہ جب اظہر نے یہ کہا کہ وہ سابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ہیں اور انہیں ایک بار ایسوسی ایشن کا نمائندگی بھی کیا ہے تو انہیں اندر آنے کی اجازت دے دی گئی-