: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
گولڈ کوسٹ/10اپریل(ایجنسی) ہندستان کے محمد انس یحیی نے 400 میٹر دوڑ میں منگل کو 45.31 سیکنڈ کا نیا قومی ریکارڈ بنایا لیکن وہ 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں چوتھے نمبر پر رہ گئے جبکہ هما داس نے قابل ستائش کارکردگی
کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی 400 میٹر کی دوڑ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
انس فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ کے بعد دولت مشترکہ کھیلوں میں 400 میٹر کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے تھے۔ قومی ریكارڈ حامل انس نے 45.44 سیکنڈ کا وقت لے کر اپنی سیمی فائنل ہیٹ جیتی تھی۔