: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ابوظبی، 19 اکتوبر (ایجنسی) تیز گیند باز محمد عباس (62 رن پر پانچ وکٹ) کی اور تباہ کن گیند بازی کےبدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے روز آج 373 رن سے شکست دے کر اپنی ٹسٹ تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کی۔
پاکستان نے آسٹریلیا سے دوسرا ٹیسٹ 373 رن کے بڑے فرق سے جیت لیا ہے، یہ آسٹریلیا کے خلاف رن کے لحاظ سے اس کی سب سے بڑی جیت ہے، اس سے پہلے تک آسٹریلیا پر اسکی سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ 356 رن کا تھا، پاکستان نے 2014 میں ابوظبی میں ہی آسٹریلیا کو
اس فرق سے ہرایا تھا، اب اس نے اپنا یہ ریکارڈ ابوظبی میں ہی سدھار لیا ہے، پاکستان نے اس جیت کے ساتھ ہی دو میچوں کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی.
پاکستان کی جیت کے ہیرو تیز گیندباز محمد عباس رہے، انہوں نے اس میچ کی دونوں انگیز میں 5-5 وکٹ لیے.