نئی دہلی، 8 فروری (یو این آئی) ہندوستان کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کا 100 واں ٹیسٹ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی اے) اسٹیڈیم موہالی میں کھیلا جائے گا اس سے قبل یہ ٹیسٹ بنگلور میں کھیلے جانے کا منصوبہ تھا۔
مقامی آئی پی ایل فرنچائز رائل
چیلنجرز بنگلور کے ساتھ 14 سالہ رفاقت کی وجہ سے چناسوامی اسٹیڈیم کوہلی کا ہوم گراؤنڈ رہا ہے کرک بز کے مطابق سری لنکا کے خلاف پہلے سے اعلان کردہ سیریز ریورس آرڈر میں کھیلی جا سکتی ہے۔
سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل شامل ہیں۔