the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/12ستمبر(ایجنسی) پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ نے پانچویں اور آخری اوول ٹیسٹ میچ میں جیت کے ساتھ ہی ہندوستان کو 4-1 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ۔ ساتھ ہی ساتھ انگلینڈ کی ٹیم نے اپنے عظیم بلے باز السٹر کک کو جیت سے ساتھ الوداع بھی کہا ۔ اوول ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں ٹیم انڈیا کے دو بلے بازوں ریشبھ پنت اور کے ایل راہل نے شاندار سنچریاں بنائیں ، مگر وہ بھی ٹیم انڈیا کی شکست کو نہیں ٹال سکے اور ٹیم انڈیا پانچواں ٹیسٹ میچ 118 رنوں سے ہار گئی ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے میدان پر ہی اس جیت کا بخوبی جشن منایا ۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جارہی ہے ، جس میں نظر آرہا ہے کہ اوول ٹیسٹ میچ میں جیت میں اہم رول ادا کرنے والے عادل رشید اور چوتھے ٹیسٹ کے ہیرو رہے معین علی انگلینڈ ٹیم کی جیت کے جشن میں شریک نہیں ہوئے ۔ دراصل انگلینڈ کی ٹیم نے جیت کا جشن مناتے ہوئے میدان پر ہی شیمپینکی بوتلیں کھول دیں ۔ اس دوران یہ دونوں کھلاڑی ٹیم سے دور کھڑے ہوئے نظر آئے ۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے جب معین علی اور عادل رشید ٹیم کی شیمپن پارٹی سے خود کو دور رکھے ہوں ۔ اس سے قبل بھی یہ دونوں کھلاڑی ایسے جشن سے خود کو دور رکھتے ہوئے نظر آئے ہیں ۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.