نئی دہلی ، 23 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے بعد روس کے اوفا میں جونیئر ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر ملک کے مرد اور خواتین پہلوانوں کی تعریف کی ہے۔
پیرکو ایک ٹویٹ پیغام میں مسٹر مودی نے کہا ’’باصلاحیت اور طاقتور بنیں۔ جونیئر ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ
2021 میں ہماری مردوں اورخواتین کی ٹیموں نے مجموعی طور پر 11 تمغے جیتے ہیں جن میں چار چاندی کے ہیں۔ ٹیم اس کامیابی کے لیے تعریف کی مستحق ہے۔ مستقبل کی کاوشوں کے لیے نیک خواہشات‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ ملک کے مردوں اور خواتین پہلوانوں نے روس کے شہر اوفا میں جونیئر ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کے 4 تمغے سمیت مجموعی طور پر 11 میڈل جیتے ہیں۔