نئی دہلی/30اپریل(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں کے میڈلسٹ کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے تمام میڈلسٹ کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران تمغہ جیتنے پر
کھلاڑیوں کو مبارکباد دیں اور جو کھلاڑی میڈل نہیں جیت سکے ان کا بھی حوصلہ بڑھایا اور ان کی بھی اچھی کارکردگی کرنے پر تعریف کی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ گولڈ کوسٹ جیسے بڑے اسٹیج پر کھلاڑیوں کی کارکردگی نے بڑے پیمانے حوصلہ افزائی کی ہے۔