نئی دہلی/5جون(ایجنسی) یوں تو ہندوستان میں خواتین اور مردوں کی برابری کے بارے میں طرح طرح کی باتیں ہوتی رہتیں ہیں. کئی مرد ہندوستانی کرکٹرز بھی زور شور سے اس کی حمایت کرتے ہیں. لیکن کرکٹ میں ہی خواتین اور مردوں میں کتنا فرق ہوتا ہے اس کو لے کر سوشل میڈیا پر ہندوستانی کرکٹ فینس نے شور مچا دیا. دراصل جب خواتین ٹیم انڈیا نے ملائیشیا میں چل رہے ٹی 20 خواتین ایشیا کپ میں میزبان ٹیم کو صرف 27 رن پر سمیٹ کر تاریخی جیت درج کی تو کپتان متالی راج کو ان 97 رنز کی اننگز پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا خطاب دیا
گیا. لیکن اس میں دی گئی انعام رقم ہندوستانی فینس کو ناگوار گزری اور انہوں نے اپنا غصہ سوشل میڈیا پر ظاہر کر دیا.
اس میچ میں متالی کے 69 گیندوں پر کھیلی 97 رنز کی اننگز کی بدولت ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تین وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے. جس کے جواب میں ملائیشیا کی ٹیم صرف 27 رنز پر سمٹ گئی. متالی کو اس اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ کیا گیا اور اس کی تصویر متالی جب سوشل میڈیا پرشیئر کر دی. تصویر میں انعامی رقم دیکھ کر فینس ناراض ہو گئے اس چیک میں متالی کو صرف 250 ڈالر کی رقم انعام میں دی گئی تھی.